جامعہ ابن عباس ٹیکسلا

جامعہ غیر سرکاری علمی ادارہ ہے، اس کی کوئی خاص مستقل آمدنی نہیں، نہ ہی حکومت سے کوئی مالی امداد وصول کی جاتی ہے، الحمد للہ! جامعہ کے جملہ مصارف اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل و کرم سے اہل خیر حضرات کے ذریعہ پورا فرما رہے ہیں۔

جامعہ میں شروع ہی سے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے کہ ہر "مد” کی رقم صِرف اس کے مصرف میں خرچ کی جائے، چنانچہ شروع سے لے کر اب تک یہ معمول ہے کہ زکوٰۃ کی رقم صرف مستحق طلبہ پر خرچ کی جاتی ہے، اساتذۂ کرام اور عملہ کی تنخواہیں اور دیگر مصارف عطیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔

جامعہ میں حسابات کا ایک مستقل نظام ہے، جس میں محاسب (اکاؤنٹنٹ) اور ان کے معاون موجود ہیں جو آمدن اور خرچ کا باقاعدہ اندراج کرتے ہیں، زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی وصولی پر رسید جاری کرتے ہیں۔ جامعہ کے تمام حسابات سرکاری طور پر سالانہ آڈٹ کرائے جاتے ہیں۔

2024 کے حسابات کے مطابق، جامعہ کے اساتذہ کرام اور ملازمین کی تنخواہوں کا ماہانہ خرچہ تقریباً تین لاکھ روپے ہے، جب کہ کھانا پینا بجلی گیس اور عمارات کی اصلاح کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں جو تقریباً ۔۔۔۔۔ ہیں۔ اسی طرح سالانہ کل اخراجات ۔۔۔۔۔۔ روپے کے قریب ہیں۔

جامعہ کے بانی حضرت مفتی محمد ایاز صاحب دامت برکاتہم العالیہ اور جامعہ کے تمام اساتذۂ کرام دامت برکاتہم م کا جذبہ سلف صالحین کے طریقہ پر دین اسلام اور علوم اسلامیہ کی خدمت کرنا ہے، اپنی شہرت اور بڑی بڑی تنخواہیں ہرگز مقصد نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کم سے کم تنخواہوں پر قناعت کرتے ہوئے خدمتِ دین سر انجام دے رہے ہیں، و للہ الحمد۔

جامعہ کے ساتھ مالی تعاون کیلئے اس نمبر پر رابطہ کیجئیے پھر جو ترتیب ہوگی وہ بتادی جائے گی رابطہ نمبر: +923429318270

اس کارِ خیر میں حصہ لینے کے لیے صرف حلال آمدنی ہی استعمال کی جائے۔ حرام آمدنی مثلاً رشوت، سود، انشورنس اور بینک وغیرہ کی آمدنی سے اس کار خیر میں حصہ نہ لیں!

جزاکم اللہ خیراً

اوپر تک سکرول کریں۔